سعودی صحرا پر موٹر ریلی کا انعقاد یاسر سائیدن نے میدان مار لیا

157

ریاض(جسارت نیوز)سعودی صحرا پر موٹر ریلی کا انعقاد ہوا، میزبان ملک کے ڈرائیور یاسر سائیدن نے میدان مار لیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ13منٹ 38 سیکنڈ میں طے کیا۔ساحلی ٹریک پر سعودی موٹر ریلی کے انعقاد نے ایونٹ کو پرکشش بنا دیا، صحرائی دھول اور سمندری ہواں نے ڈرائیورز کے لیے مشن امپوسبل بنائے رکھا،دنیاکے ڈرائیورز نے اپنی مہارتیں دکھائیں، رفتار، کنٹرول اور منزل پر بروقت پہنچنے کے مشن سے مقابلہ دلچسپ بن گیا جس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے۔