سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے اوپن ٹرائلزآج شروع ہونگے

302

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ خواتین تھروبال ٹیم کے چنائو کیلیے 2 روزہ اوپن ٹرائلز آج ہفتہ سے منی اسپورٹس کمپلیکس کراچی شروع ہونگے ۔ ٹیم کے چنائو کے سلسلے میں مقبول آرائیں کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور دیگر ممبران میں زیبر احمد، عدنان وہرا، کرن وہرا، عائشہ رزاق، عدنان ترین اور درخشاں احسان شامل ہیں۔ منتخب ٹیم قومی ویمن تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی چمپئن شپ اپریل میں فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔