اسرائیل اور امارات کا اسٹاک ایکسچینج کے شعبے میں معاہدہ‘ سائنسی اور خلائی تعاون پر مذاکرات

55

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کے بعد ابوظبی سیکورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں نے سائنس اور خلائی تعاون کے علاوہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں معاہدے طے پا چکے ہیں۔