عراق: فوجی اڈے پر میزائل حملے کے دوران امریکی شہری خوف سے ہلاک

95

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو کے مطابق عراق میں عین الاسد ائربیس پر راکٹ حملے کے دوران اتحادی فورسز کے ساتھ کنٹریکٹر کے طور پرکام کرنے والا ایک امریکی شہری خوف کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا ہے۔ محکمہ دفاع پینٹاگان نے بھی اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثنا عراق کے مغربی صوبے انبار میں ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹج سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارروائی میں 3 گاڑیاں استعمال کی گئی ہیں اور ان سے اس عسکری مرکز پر کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔