امریکا اور قطر کے وزرائے خارجہ کا اہم امور پر تبادلہ خیال

193

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ امریکی امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ بلنکن نے خلیجی تعاون کونسل کے اجلاس میں قطر، بحرین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے درمیان مثبت پیش رفت کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کو کھولنا، مواصلاتی نقل و حمل پر سے پابندیاں اٹھانا اور سفارتی تعلقات کی بحالی خوش آیند اقدام ہے۔