حج کے لیے رواں برس کورونا ویکسین لازمی قرار

253

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہیں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگ چکی ہو گی۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کے لیے اس سال کی یہ لازمی شرط ہو گی۔ گزشتہ ماہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کے تحت سعودی وزارت داخلہ نے 20 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کا اطلاق پاکستان اور بھارت سمیت مصر، متحدہ عرب امارات، لبنان اور ترکی کے شہریوں پر بھی ہوا تھا۔