پی ایس ایل مزید 3 کورونا کیسز سامنے آگئے،50 فیصد تماشائیوں کی اجازت برقرار

187

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے ہنگامی پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ان افواہوں اور خدشات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ جو 20فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوا تھا اور فائنل سمیت دوسرے مرحلے کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں 10مارچ سے کھیلے جائیں گے ان میں کوئی ردوبدل کا امکان نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بریکنگ نیوز کے نام پر جو سنسنی پھیلائی گئی اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے فواد احمد کے بعد پی ایس ایل 6 کے بائیو سیکور ببل میں مزید 3 کورونا کے مریض سامنے آگئے۔سمیع برنی نے کہا کہ تمام میچوں میں تما شائیوں کے لیے ایس او پیز پر نظرثانی ہوگی، آرگنائزنگ کمیٹی کے اہم فیصلے کارگر ثابت ہونگے اور کل ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ کیے جائیں گے، بائیو سیکور ببل میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی۔ گرائونڈ اسٹاف کو بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، فرنچائز اونرز بھی ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر رہے ہیں، 50 فیصد تماشائیوںکو بھی آنے کی اجازت ہو گی۔سمیع برنی کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کیلیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کا شکار ہونے والوں میں 2 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف ممبر شامل ہے ، پی ایس ایل 6کے میچ شیڈول کے مطابق ہونگے، کراچی کے میچز لاہور منتقل نہیں ہونگے، میچز 50فیصد تماشائیوں کیساتھ ہی ہوں گے ، کورونا سے متاثر کھلاڑی 10روز تک قرنطینہ میں رہیں گے،معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں، پی ایس ایل کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ہوٹل اور گرائونڈ سمیت سب جگہ ایس او پیز کا خیال رکھا جارہا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی انصاربرنی نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیے جا رہے ہیں ، 2دن میں 244پی سی آر ٹیسٹ کروائے ہیں،جن میں مزید 3افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی، 2 غیرملکی کھلاڑیوں اور ایک ٹیم کے سپورٹنگ اسٹاف ممبر کے ٹیسٹ مثبت آئے ،معاملے کو کسی کی کوتاہی کہنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ پازیٹو آنے والے چاروں ارکان کو بہترین سہولیات دی جا رہی ہیں، ان کا اپنی فیملیز اور بورڈز سے رابطہ ہے۔ نئے تین پازیٹو میں سے ایک کا تعلق اسلام آباد یونائیٹڈ سے اور 2کا الگ الگ ٹیموں سے ہے،فواد احمد اور 3 لوگ جو کورونا سے متاثر ہوئے ہیں وہ 10روز تک قرنطینہ میں رہیں گے، ان کے دوبارہ کل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم اور براڈ کاسٹنگ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،ایونٹ میں 112افراد پر مشتمل براڈ کاسٹنگ اسٹاف بھی شریک ہے ، اس وقت بائیو سکیور ببل میں 300لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے اب ہر3دن بعد پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کوئٹہ کا میچ شیڈول کے مطابق ہو گا ، پی ایس ایل 6کے میچ شیڈول کے مطابق ہونگے۔ایک ورچوئل کانفرنس ہورہی ہے جس میں بہت ساری چیزوں پر فیصلے ہوں گے۔ فائنلز کا فیصلہ بعد میں ہوگا، 16مارچ تک کے میچز50فیصد تماشائیوں کے ساتھ ہوں گے۔