ـ24 کھلاڑیوں پر مشتمل ہائی پرفارمنس کیمپ آج سے شروع ہوگا

191

لاہور(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ ہائی پرفارمنس نے منگل سے شروع ہونے والے ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے 24 کھلاڑیوں کو لاہور مدعو کرلیا ہے۔ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں ان کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جو یا تو پاکستان سپر لیگ 6 میں شرکت نہیں کررہے یاوہ جو ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔آج سے شروع ہونے والے اس کیمپ میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز ان کھلاڑیوںکی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس میں بہتری کے لیے کام کریں گے ۔ کیمپ کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں،کرکٹرز کی تکنی، خامو ں کی نشاندہی کرنے اور ان پر قابو پانے میں مدد کرنا تاکہ وہ قومی ٹیم میں اپنی جگہ مستحکم کرسکیں۔جو کھلاڑی پی ایس ایل 6 میں حصہ نہیں لے رہے انہیں کھیل سے جوڑے رکھنا تاکہ وہ اپریل میں شیڈول دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کی تیاری کرسکیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ وہ آئندہ سیزن میں مزید بہتر کارکردگی پیش کرسکیں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز محمدیوسف، ثقلین مشتاق، عتیق الزمان، محسن کمال اورعمر رشیدایک مربوط پروگرام کے تحت ان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔یہ کیمپ قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی شعبہ ہائی پرفارمنس اورسلیکٹرز کی مشاورت کے بعدایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت لگایا گیا ہے۔