پی ایس ایل،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری

246

کراچی (نمائندہ خصوصی) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے اور میڈیا باکس کے فرنٹ پر قائم گیلری میں پی سی بی کے مہمان مسلسل تمباکو نوشی جاری رکھے ہوئے ہیں جس پر عام شائقین نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام تماشائی کو تو کھانے پینے کی اشیاء اسٹیڈیم میں لانا قطعی منع ہے تو دوسری طرف اپنے مرہونِ منت جاننے والوں پر کسی قسم کا قدغن یا روک ٹوک نہیں ۔ دریں اثنا پی ایس ایل کو کور کرنے والے فوٹو گرافرز نے اس بات پر سخت احتجاج کیا ہے کہ پی سی بی نے ان کو پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی کے لیے جو جگہ مختص کی ہے وہاں شائقین و تماشائیوں کو بھی بٹھایا گیا ہے جس کی وجہِ سے انہیں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ۔ اب جبکہ کووڈ 19 کے پروٹوکوز میں ایس او پیز کے حوالے سے نرمی کی گئی ہے تو انہیں بھی پہلے کی طرح ایوٹ فیلڈ سے فوٹوگرافی کی اجازت دی جائے۔