بینک اسلامی گالف شائقین کی توجہ حاصل کرنا چاہتا ہے،سید عامر علی

210

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف اور اہم ترین اسلامک بینک، بینک اسلامی نے اس سال ائر مین گالف کورس اینڈ ری کریئیشنل پارک میں 40 ویں CAS اوپن گالف چمپئن شپ کو اسپانسر کیا۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد04 فروری سے 07 فروری،2021 پاکستان ائر فورس کی سرپرستی میں کیا گیا۔یہ ٹورنامنٹ، پاکستان میں منعقد کی جانے والی سب سے بڑی چمپئن شپ میں سے ایک ہے۔ پیشہ ور افراد، شوقیہ افراد اور AGC کے اراکین کے مابین ہونے والے مقابلوں پر مشتمل یہ تقریب 04 دنوں پر محیط تھی۔ اسپانسر شپ کی تقریب پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او، سید عامر علی نے کہا کہ “بینک اسلامی نے پاکستانیوں کو مالی خدمات کے حوالے سے آسان اور سہل ذرائع کی فراہمی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے اور ہم اپنے تمام امور کو جدید ٹیکنالوجی اور شریعہ طریقوں کے ساتھ انجام دہی کو یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پیش کردہ پراڈکٹس ہماری اعلیٰ خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ گولف چمپئن شپ کی اس اسپانسر شپ کے ذریعے ہمارا ہدف گالف کے شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانا ہے، تاکہ وہ بینک اسلامی کی پیش کردہ سہولیات،تحفظ اور ذہنی سکون سے متعلق آگاہی حاصل کرسکیں۔