مریم کیلیے لیگی امیدوار کی کامیابی ہی شفاف الیکشن ہے، شاہد صدیق

21

لاہور (اے پی پی) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صدیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں دھاندلی اور تحریک انصاف کا ہر کارکن ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی پر یقین رکھتا ہے، مریم صفدر نے صر ف لیگی امیدواروں کی کامیا بی کو شفاف الیکشن کا نام دے رکھا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کی بھی عجیب منطق ہے کہ جہاں سے مسلم لیگ جیت جائے وہاں شفا ف
انتخابات ہوئے جہاں ہار جائے وہاں دھاندلی ہوئی، مریم صفدر ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی خود نفی کر رہی ہیں، عوام نے اگر پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ ڈالے ہیں تو پھر غنڈہ گردی سے نتا ئج میں مسلم لیگی قیادت تبدیلی کیلیے کیوں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے؟