آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل 

223

حیدرآباد(جسارت نیوز)حیدرآباد میں ہونے والے سہ روزہ پاکستان شوٹنگ بال مقابلے کوارٹر فائنل مرحلے میں داخل ہوگئے۔ سروری اسپورٹس کمپلیکس حسین آباد میں آل پاکستان انٹرڈپارٹمنٹل اور اللہ وسایو خان، ڈاکٹر محمد ابراہیم پٹھان اور جاوید اقبال جونیجو میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ  کے راؤنڈ میچز میں سروری کلب حیدرآباد ، مزمل کلب پنو عاقل ، عثمان کلب اوکاڑہ ، نیاز کلب حیدرآباد ، الفرید کلب ساہیوال ، احسان کلب ، بلوچستان گرین ، قاضی کلب خیرپور ، بلوچ کلب ڈیرہ نواب خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنل مرحلے کیلیے کوالیفائی کرلیا ، اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی ، عبدالکریم لونی ، مخدوم سہیل زمان ، علی مرتضیٰ بھٹو ، غلام حسین پٹھان ، آغا عبد الصبور پٹھان ، فخر عباس ، اسماعیل کھوسو نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ بعد ازاں طلباء و طالبات نے ٹیبلوز پیش کیں اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 70 سے زیادہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔