آزادکشمیر الیکشن‘ پی ٹی آئی نے ٹکٹ کیلیے درخواستیں طلب کرلیں

41

مظفر آباد (صباح نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے تحریک انصاف نے ٹکٹ کے خواہاں افراد سے باضابطہ درخواستیں طلب کر لیں۔ آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیکرٹری تحریک انصاف الیکشن کمیشن کرنلریٹائرڈ امان اللہ خان نے درخواستوں کی وصولی کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری تحریک انصاف الیکشن کمیشن کرنل (ر) امان اللہ خان کے مطابق ٹکٹ کے خواہشمند افراد 28 فروری تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد کی سربراہی میں قائم پارلیمانی بورڈ درخواستوں کی پڑتال کے بعد امیدواروں کا تعین کرے گا۔
آزادکشمیر الیکشن