الیکشن کمیشن این اے 75 کے فاتح امیدوار کاا علان کرے‘فرودس عاشق

207

سیالکوٹ (صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں فاتح امیدوار کا ا علان کرے، (ن) لیگ کا نوشہرہ کی جیت پر جشن اور ڈسکہ ہار پر دھاندلی کا رونا ٹھیک نہیں، الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی ڈکٹیشن پر جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے سے گریز کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔ فردوس عاشق نے کہا کہ جھوٹ کے بیوپاریوں کی جھوٹی راجکماری این اے75 ڈسکہ میں مسترد ہونے کے بعد جھوٹ کی نئی پٹاری لے کر ایک بار پھر میدان میں آئی ہیں۔ ووٹ کو عزت کا جھوٹا نعرہ لگانے والی ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی عادل چٹھہ کو ووٹوں سے بھرا تھیلا لے کر بھاگتے پورا ملک دیکھ چکا مگر جعلساز راجکماری نے اپنی چوری کا الزام مخالفین پر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنان ن لیگ کی غنڈہ گردی کے آگے ثابت قدم رہے اور منشیات فروش ٹولے کو ہمیشہ کے لیے چلتا کیا۔