جون تک ویکسین کی اضافی خوراکیں دستیاب ہونگی، فیصل سلطان

534

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ جون تک کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں دستیاب ہونگی،پاکستان ان65ملکوں میں شامل ہےجہاں ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، 52ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرزکی ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن ورکرزکےبعددوسرےمرحلےمیں بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جائیگی،پاکستانی شہری جن کی عمر65 سال سےزیادہ ہےان کی ویکسی نیشن آئندہ ماہ  ہو گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین رجسٹریشن کیلئے1166پر اپنا شناختی کارڈ نمبرایس ایم ایس کریں،مارچ کے اوائل میں آسٹرازینکا کی28لاکھ ڈوزز پاکستان میں پہنچ جائیں گی،جون تک کورونا ویکسین کی اضافی خوراکیں بھی دستیاب ہونگی۔