ایبٹ آباد نے بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2 کا ٹائٹل جیت لیا

271
کراچی : بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کی فاتح ایبٹ آباد کے کپتان ریاست خان مہمان خصوصی سید سلطان شاہ سے ٹرافی اورکیش ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایبٹ آباد بلائنڈ کرکٹ کلب نے کراچی کلب آف دی بلائنڈ کو 37 رنز سے شکست دیکر این بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کاٹائنل اپنے نام کرلیا ٹی ایم سی گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں کراچی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا ایبٹ آباد نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے ایبٹ آبادکیجانب سے پہلی وکٹ پر کپتان اور اوپنر ریاست خان نے نعیم اللہ کے ہمراہ اپنی ٹیم کو 179 رنز آغازفراہم کیا ۔نعیم اللہ نے 79 اور ریاست خان نے 80 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی مراد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔جواب میں کراچی کی اننگز 4 وکٹوں پر 149 رنز تک محدودرہی طاہر علی نے28 جبکہ مراد علی نے 27 رنز بنائے۔ محمد عدیل نے 2 ریاست خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ فائنل میں فتح کے ساتھ ایبٹ آباد نے اگلے سال ہونے والی گریڈ ون ٹرافی کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی بی سی سی سیّد سلطان شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر فیضان اسٹیل کے جی ایم سعد جیلانی، نیشنل بینک سی ایس آر کے جنید اقبال،پی بی سی سی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلمان بخاری،ڈائریکٹر انفارمیشن عمران شیخ، پی او اے کے میڈیا ایڈوائزر آصف عظیم اور کھیلوں سے وابستہ دیگرشخصیات بھی موجود تھیں۔ ایونٹ کی فاتح ایبٹ آباد کے کپتان ریاست خان کو انکی آلراؤنڈ پرفارمنس پر پلیئرآف دی فائنل کاایوارڈ دیا گیا ۔