پی ایس ایل 6میں شرکت کیلیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

344

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل 6میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کراچی کنگزکے چیڈوک والٹن پاکستان پہنچنے والے پہلے غیرملکی کرکٹرہیں، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے گولڈن وکٹ کیپر بیٹسمین جمعہ کی صبح کراچی پہنچے، اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز منتقل ہونے والے پلالٹینم کھلاڑی کولن انگرام، سپلیمنٹری کھلاڑی افغانستان کے نوراحمد اورہیڈ کوچ ہرشل گبزبھی کراچی پہنچ گئے۔ ہوٹل منتقلی کے بعد کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں رہیں گے، پشاورزلمی کے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کی آج صبح آمد طے ہے،روی بوپارہ بھی ہفتہ کو کراچی پہنچیں گے، شرفین ردرفورڈ اورمجیب الرحمان 14 فروری کو کراچی آئیں گے، پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض، شعیب ملک، امام الحق، کامران اکمل، محمد عرفان اوردیگرنے بھی اسکواڈ کا حصہ بن کر سیلف ائسو لیشن اختیار کر لی،پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔