محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، محمد حفیظ

405

سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

قومی کرکٹر بیٹسمن محمد حفیظ نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ جیتنے پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ وکٹ کیپر محمد رضوان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،امید ہے محمد رضوان پاکستان کے لیے مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان قادر اور محمد نواز نے بھی اچھی بولنگ کی لیکن خامیوں کو دور کرنے پر بھی کام ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں قومی کرکٹر وکٹ کیپر محمد رضوان نے 64 گیندوں پر ناقابل شکست 104 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعی اسکور 6 وکٹ پر 169 تک پہنچایا۔

محمد رضوان کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں عمدہ اننگز کی بدولت کھیل کے تینوں فارمیٹس میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔