یورپی پارلیمنٹ کا پاکستان کیخلاف بھارتی پراپیگنڈا مہم کا نوٹس

165

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پراپیگنڈہ کی سازش بے نقاب ہونے کے بعد بھارت کو یورپی یونین میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے متعلق ای یوڈس انفولیب کے انکشافات پر یورپی پارلیمنٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کمیٹی نے ای یوڈس انفولیب کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے’’انڈیا کرانیکل‘‘ کے معاملے پر تفصیلات کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے ای یوڈس انفولیب کے ایگزیکٹوڈائریکٹرنے یورپی پارلیمانی کمیٹی کوبریفنگ دی ہے۔ یورپی پارلیمانی کمیٹی کوپاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیاگیا۔ ای یوڈس انفولیب کے مینجنگ ڈائریکٹرنے کمیٹی کو تفصیلات بتاتے ہوئے بھارتی مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں بھارت کی طرف سے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان کو بدنام اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی ایک بڑی سازش کا انکشاف ہوا تھا۔