حیدر آباد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،نصف درجن گرفتار

495

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پولیس کی سماج دشمن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں۔ نصف درجن ملزمان گرفتار۔ اے سیکشن پولیس نے صدیق اکبر مسجد یونٹ نمبر 8 کے قریب مزدا ٹرک میں بڑے لاؤڈ اسپیکر بجا کر سندھ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے جرم اور عوامی شکایات پر 2 ملزمان عدنان ولد محمد اختر اور ارسلان ولد صابر ملک کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔سائیٹ پولیس نے سندھ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے جرم اور عوامی شکایات پر ملزم جاوید حسین ولد محمد چانگ کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیانسیم نگر
پولیس نے پیشہ ور گداگری کے الزام میں ملزم اقبال ولد عرس ماچھی کو گداگری کرتے ہوئے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ قاسم آباد میں مقدمہ نمبر 28/2021 زیر دفعہ 9 گداگری آرڈیننس 1983 کے تحت درج کرلیا گیا۔قاسم آباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرمنل اسلحہ سمیت گرفتار قاسم آباد پولیس نے دوران گشت زرداری موڑھ ریلوے امپلائز کالونی کے قریب سے ملزم فرحان علی ولد خدا بخش نوناری کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم فرحان کا تعلق سرگرم ڈکیت گینگ سے ہے جنہوں نے مورخہ 2020-12-25 کو تھانہ قاسم آباد کی حدود گلشن مہران کے قریب سے شاہ زیب نامی نوجوان سے اسلحہ کے زور پر iPhone موبائل چھینا تھا جس کے 2 ساتھیوں کو پولیس نے پہلے گرفتار کرلیا تھا آج اس واردات کا تیسرا ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے چھینا گیا موبائل برآمد کرلیا گیا جبکہ اس واردات کا کرائم 16/2021 زیر دفعہ 392,34 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ قاسم آباد میں درج ہے ۔