پی سی بی کی عمران فرحت کو کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر مبارکباد

288

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ 24 سالہ طویل اور کامیاب کرکٹ کیرئیر کے اختتام پر عمران فرحت کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین آج پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔وہ ڈومیسٹک سیزن 2020-21 میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے تھے۔ 38سالہ بیٹسمین نے اپنے لسٹ اے کیرئیر کا آغاز سیزن 1997-98 میں کیا تھا۔