بچی کے سامنے باپ کوگولی ماردی گئی

249

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں ڈکیتی کے دوران بے رحم ملزمان نے بچی کے سامنے باپ کو گولی مار دی۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کورنگی میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ڈکیتی کے دوران بچی کے سامنے باپ کو گولی مارنے کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے، زخمی باپ کو دیکھ کر بچی روتی رہی۔شہری نے موٹر سائیکل روک کر اترنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گولی ماری، تاحال ملزمان پکڑے نہ جاسکے۔کراچی میں ماہ جنوری کے 26 دنوں میں 25 شہری ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر زخمی ہوچکے ہیں۔