الخدمت : فارمیسی انٹرن شپ پروگرام کے کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم

190

کراچی( پ ر)الخدمت کراچی کے شعبہ فارمیسی سروسز کی جانب سے ’’ فارمیسی انٹرن شپ پروگرام ‘‘ 2020ء کے منتخب 16طلبہ نے انٹرن شپ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرلیاہے ،جبکہ الخدمت کی جانب سے ان طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کر دی گئیں ۔اسنادتقسیم کرنے کی تقریب الخدمت کراچی کے مرکزی آفس میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،ڈائریکٹر فارمیسی سروسز جمشید احمد اورالخدمت شعبہ فارمیسی سروسز کے دیگر ذمے داران بھی موجود تھے ۔فارمیسی انٹرن شپ پروگرام میں کراچی کے مختلف سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے 200طلبہ نے شرکت کی جن میں سے انٹرن شپ پروگرام کیلیے 16طلبہ کو منتخب کیا گیا ۔طلبہ کو فارمیسی کے مختلف شعبہ جات مثلا ً کمپاؤنڈنگ ،مارکیٹنگ انڈسٹریز ، اسپتال فارمیسی ودیگر شعبہ جات میں انہیں بھرپور صلاحیتوں سے آراستہ کیاگیا اورانہیں مختلف انڈسٹریز کا بھی دورہ کروایا گیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے’’ انٹرن شپ پروگرام‘‘ میں کامیاب طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔انٹرن شپ پروگرام کا مقصد طلبہ کی فارمیسی کے مختلف شعبہ جات میں استعداد کار کوبڑھانا تھا۔طلبہ کیلیے الخدمت کے دروازے کھلے ہیں ۔