جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپیئنز پریمیئر لیگ کے میچ میں ایم ڈی اسٹرائیکرز کامیاب

328

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپیئنز پریمیئر لیگ کے میچ میں ایم ڈی اسٹرائیکرز کی ٹیم نے یونائیٹڈ اسکارچرز کی ٹیم کو شکست دیکر پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ،کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایم ڈی اسٹرائیکر کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے زاہد بہلکانی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چھکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کئے جبکہ طارق چانڈیو نے 46 اور کپتان تاج وسان نے 43 رنز اسکور کئے یونائیٹڈ اسکارچرز کے ریحان نظام، اسامہ بلوچ،عبد الباسط اور ریحان احمد نے 1,1 وکٹ حاصل کی جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ اسکارچرز کی ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بناسکی ریحان احمد 34 اور محمد شہباز 22 رنز بناسکے ایم ڈی اسٹرائیکر کے عمر شیرانی اور زاہد بہلکانی نے 2,2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،زاہد بہلکانی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے میچ میں عبد الستار اور ندیم قمبرانی نے امپائرنگ اور محمد حزیفہ نے اسکورنگ کے فرائض انجام دیئے ۔