ریفریشر آرچری انسٹریکٹر کورس کا کامیاب انعقاد

235

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور پاکستان آرچری ایسوسی ایشن اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نگرانی میں ریفریشر آرچری انسٹریکٹر کورس منعقد ہو ا جس میں84 آرچری انسٹریکٹر نے شرکت کی۔یہ کورس سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے رجسٹرڈ انسٹریکٹرز کے لیئے منعقد کیا گیا ۔ٹکنیکل کورس فار آرچری انسٹریکٹر مکمل کر چکے تھے۔سیکریٹری جنرل سندھ آرچری ایسوسی ایشن فرخ بلال نے مزید بتایا کے اس کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانینے والے انسٹریکٹرز کو لیول ون کوچنگ کورس کے لیے منتخب کیا جائے گا جس کا انعقاد پاکستان آرچری فیڈریشن کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔کورس کی اختتامی تقریب میں امتیاز شیخ چیئر مین سندھ آرچری ایسوسی ایشن نے شرکت کی جنہوں نے کامیابی سے 2روزہ کورس مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔