لاہیرو تھریمانے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری جڑدی

258

گال (جسارت نیوز)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز لاہیرو تھریمانے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی دوسری سنچری جڑ دی۔ اتوار کو گال میں کھیلے جارہے 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آئی لینڈرز ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز لاہیرو تھریمانے دوسری اننگز میں برطانوی ٹیم کے بولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی۔ لاہیروتھریمانے 251گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 خوبصورت چوکوں کی مدد سے انفرادی111رنز بنائے۔ یہ 31سالہ لاہیروتھریمانے کے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری ہے۔لاہیروتھریمانے کو 111کے انفرادی سکور پر ثام کیرن نے وکٹ کیپر جوز بٹلر کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ لاہیرو تھریمانے کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین انفرادی اسکور ناقال شکست 155ہے۔لاہیروتھریمانے کو 37ٹیسٹ میچز کے علاوہ 127ایک روزہ اور 26ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔