گال ٹیسٹ، انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف میچ میں پوزیشن مضبوط

534

گال (جسارت نیوز) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں4وکٹوں کے نقصان پر 320رنز بنا کر میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی، کپتان جوئے روٹ نے168رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 185 رنز کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ ابھی 6 وکٹیں باقی ہیں۔ جمعہ کو گال اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز بارش کی وجہ سے متاثر ہوا۔ انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کی 168 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے میچ میں اپنی گرفت مضبوط کرلی۔ انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو جونی بیرسٹوو بغیر کسی رنز کا اضافہ کئے 47 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ کپتان جوئے روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے17ویں سنچری ا سکور کی۔ ڈین لائورنس73رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ جوئے روٹ اور لائورنس نے 173 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ کپتان روٹ 168 رنز اور جوز بٹلر 7 رنز کے ساتھ ابھی وکٹ پر موجود ہیں ۔ سری لنکا کی طرف سے لسیتھ امبولڈینیانے 3 وکٹیں حاصل کیں۔