امریکیوں کی اکثریت نے جمہوریت کو خطرے میں قرار دیدیا

409

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کانگریس کی عمارت پر بلوائیوں کے حملے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نے جمہوریت کو خطرات میں گھرا قرار دے دیا۔ حالیہ عوامی سروے کی رپورٹ کے مطابق 77فیصد ری پبلکنزاور 76 فیصد ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے۔ کوینی پیاک یونیورسٹی کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ آزاد امیدواروں میں 70 فیصد اسی خیال کے حامی ہیں۔ جائزے کے دوران 56 فیصد شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل کا ذمے دار ٹھیرایا۔