نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، بابر اعوان

341

اسلام آباد: مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا ہے کہ مفرور نواز شریف کی واپسی کا مطالبہ برطانوی پارلیمنٹ پہنچ گیا، نواز شریف کے پاس عدالت میں پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئےڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ اسٹیفن ٹمز نے کہا کہ برطانیہ نواز شریف کی واپسی کا پابند ہے، مغرب کی رائے عامہ نواز شریف کی کرپشن سے واقف ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کرپشن کے کیسز میں جیل میں تھے، لیکن طبیعت کا بہانہ بناکر ضمانت لے کربیرون ملک فرار ہوگئے ہیں، عدالت نے بھی نواز شریف کو اشتہاری ملزم قرار دیا ہے۔