پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی

321

اسلام آباد: پاکستان نے بھی برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندی لگادی ، عمان کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی ایک ہفتے کے لیے معطل کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر آنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر ہی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا، پاکستانی مسافر 72گھنٹے پہلے کرونا کی منفی ہونے کی رپورٹ لے کر آئیں۔

ٹرانزٹ یابرطانوی ائیرپورٹ پر نہ اترنے والے مسافر ہی پاکستان آسکیں گے، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی جو مسافر برطانیہ سے آئیں ہیں اُن کا کوروٹیسٹ کرایا جائے گا۔

سول ایوی ایشن نے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ پابندیوں کا اطلاق ابتدائی طور پر 29دسمبر تک نافذ العمل رہے گا، 22دسمبر سے آنے والے مسافروں کو پاک ٹریک ایپلی کیشن کا استعمال کرنا ہوگا۔