کورونا ویکسین کی فراہمی آئندہ سال شروع ہوگی، ڈبلیو ایچ او

581

جنیوا: عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کو ختم کرنے کے لیےغریب ملکوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی آئندہ سال کے اوائل میں شروع ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ڈبلیو ایچ او کے حکام کا کہنا ہے کہ 190ملکوں کیلئے کورونا ویکسین کی تقریباً 2ارب خوراکوں کا انتظام کرلیا گیا ہے،کورونا ویکسین مختلف کمپنیاں مفت فراہم کریں گی۔

ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی بروقت دستیابی کو ممکن بنانے کے لیے ڈبلیو ایچ اوکے ویکسین پر کام کرنے والی کئی کمپنیوں سے معاہدے بھی ہوچکے ہیں۔