مشترکہ مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ صلاحیت میں اضافہ ہوگا، آرمی چیف

278

راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف نے پاک ایئرفورس آپریشنل بیس کا دورہ کیا،  اس موقع پر ایئرچیف مجاہدانورخان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ  مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا تے ہوئے پاکستان چین مشترکہ فضائی مشق شاہین 9 کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ  فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا،مشترکہ مشقوں سے خطے کے نئے ابھرتے ہوئے جیو سٹریٹجک چیلنجز سے نبردآزما ہونے میں بھی فائدہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں کا آغاز 2011 میں ہوا تھا۔