یواے ای کا کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان

511

ابوظبی : متحدہ عرب امارات  ( یو اے ای) نے کوروناوئرس کی ویکسی نیشن پروگرام کا آغاز کردیا،ابوظبی کے رہائشیوں کو کورونا وائرس ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ ابوظبی کے 45اسپتالوں اور کلینکس میں کورونا ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا ہے،متحدہ عرب امارات نے کچھ روز پہلے چین کی کورونا ویکسین کے عوامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ یواے ای میں کوروناوائرس سے  متاثرین افراد کی تعداد 1لاکھ 86ہزار41ہے،جبکہ اس عالمی وبا سے مرنے والوں کی تعداد618ہے۔