ملک میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے میں کراچی سب سے آگے

300

پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح سب سے زیادہ کراچی میں رکارڈ کی گئی.

ملک بھر میں تشویشناک مریضوں کی  تعداد میں  تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.15  فیصد رہی اور ملک میں سب سے زیادہ کورونا مثبت آنے کی شرح کراچی میں 18.43 فیصد، دوسرے نمبر پر میر پور آزاد کشمیر 14.29 فیصد رکارڈ کی گئی.

بلوچستان 12.85 فیصد، سندھ 12.27، پشاور 11.68،  کے پی 8.10 ، اسلام آباد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 4.81،پنجاب میں 3.89 فیصد رکارڈ کی گئی ہے.

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2 فیصد جبکہ دنیا بھر کی 2.25 فیصد ہے تاہم پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں  71 فیصد مرد حضرات ہیں جبکہ ملک میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ رہی ہے.

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والے 72 فیصد افراد وہ ہیں جو دیگر بیماریوں میں مبتلا رہے اور کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 91 فیصد افراد اسپتالوں میں تھے.

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327   8,653 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی 44  ہزار582 ہوگئی.