کورونا کی دوسری لہر: 24 گھنٹوں میں 50 اموات،3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

363

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 327   8,653 مریض انتقال کرگئے اور فعال کیسز کی 44  ہزار582 ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 91  ہزار 246، پنجاب میں 125,897 ،بلوچستان میں 17,650، خیبرپختونخواہ 51,172، گلگت بلتستان میں 4,770، اسلام آباد میں 34,014       اور آزاد کشمیر میں 7,578 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 59 لاکھ 48  ہزار 742 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42 ہزار 596  ٹیسٹ کے دوران 3,047 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 50 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,538 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,109، پنجاب 3,284، خیبرپختونخوا 1,450، اسلام آباد 353، گلگت بلتستان 98، بلوچستان 173 اورآزاد کشمیر میں 186 اموات ہوئیں جبکہ 3 لاکھ 79 ہزار 92 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 7 کروڑ 7 لاکھ 20  ہزار 814 افراد متاثر، 15 لاکھ 88 ہزار 483 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 کروڑ 91 لاکھ 48  ہزار 966 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔