بابراعظم کی ٹیم نے شاداب خان کی ٹیم کو ہرا دیا

783

کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا۔

نیوزی لینڈ سے سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پریکٹس میچ میں بابراعظم کی ٹیم نے شاداب خان کی ٹیم کو شکست دے دی۔

پاکستان گرین نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹس کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان وائٹ کو مقررہ 20 اوورز میں 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا تو پاکستان وائٹ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی۔

ذیشان ملک 50، حیدر علی 45 اور عبداللہ شفیق 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان گرین کی قیادت بابراعظم نے کی جب کہ پاکستان وائٹ کی کپتانی شاداب خان کے سپرد تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کیوی کے دیس میں میزبان ٹیم سے پہلا میچ 18 دسمبر کو کھیلی گی ۔13 دسمبر کو پاکستان اے اور نیوزی لینڈ اے کے مابین چار روزہ پریکٹس میچ ہوگا۔