ضلع وسطی محکمہ تعلیم کی 3 اساتذہ کی دستاویزات طلب

283

کراچی(رپورٹ حماد حسین)ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وسطی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے محکمہ تعلیم کے 3اساتذہ کی سروس بک،تقرر نامہ اورپروموشن لیٹر سمیت دیگر ضروری کاغذات طلب کرلیے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وسطی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے مکتوب نمبرNO.DMC/C/D.A/555/2020جاری کیا تھا جس کے مطابق ڈی ایم سی کے17 ملازمین جن میںمحکمہ تعلیم کی 3اساتذہ طلعت صدیقی،خدیجہ تسلیم اور لبنیٰ غزل شامل ہیں۔پابند کیا تھا کہ وہ اپنی سروس بک،تقرر نامہ اورپروموشن لیٹریا اپ گریڈیشن لیٹرمتعلقہ افسر کے دفتر میں جمع کروائیں۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے طلعت صدیقی کی جانب سے ایک درخواست اعلیٰ افران کو جمع کروادی ہے کہ کچھ عرصہ قبل ان کی سروس بک سمیت دیگر ضروری کاغذات ڈائریکٹر آفس سے غائب ہوچکے تھے جس کی ایف آئی آر بھی کٹوادی تھی اور بعدازاں اس ریکارڈ کی برآمدگی اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق ڈائریکٹر عرفان احمد سے کر لی گئی تاہم وہ تمام کاغذات اب تک اینٹی کرپشن کی تحویل میں ہیںجس کے باعث میں کاغذات جمع نہیں کرواسکتی ہوں۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن وسطی کے محکمہ تعلیم میں من پسندافراد کو نوازنے کے لیے غیرقانونی طریقے استعمال کرتے ہوئے تمام تر قواعد وضوابط ہوامیں اڑا دیے گئے۔ذرائع کے مطابق اس کی بڑی مثال ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن غربی کے اورنگی ٹائون زون میں خدمات انجام دینے کے بعد محکمہ تعلیم ضلع وسطی میںخدمات انجام دینے والی خاتون پرائمری اسکول ٹیچر لبنیٰ غزل کو بطور انچارج محکمہ ماحولیات بنادیا گیا تھا۔جس کا انہیں تجربہ تو دور کی بات اس پر کبھی انہوں نے کام ہی نہیں کیا تھا۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم ضلع وسطی کی جانب سے سینیارٹی لسٹ کا اجراکیا گیا تھا جس میں لبنیٰ غزل کو26 جون 2005ء میں ترقی دیتے ہوئے پرائمری اسکول ٹیچرگریڈ14دے دیا گیا ہے۔اس گریڈ کے لیے کم از کم قابلیت بی اے بی ایڈ \سی ٹی سی ہونا لازمی ہوتی ہے۔تاہم ان کو نوازنے کی خاطر تمام قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ترقی دے دی گئی،ذرائع کا کہنا تھا کہ مزکورہ خاتون نے بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری سے بی اے پرائیویٹ کا امتحان جس کا رجسٹریشن نمبر P-886/2014سیٹ نمبر7494تھا۔ جو کہ سکینڈ ڈویڑن میںپاس ہوئی تھی۔ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ اگر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن میں شفاف تحقیقات کی جائے تو اس سے کہیں زیادہ افراد کا قواعد و ضوابط کے برخلاف تقرر اور ترقی کی گئی ہیں۔