عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے: فواد چوہدری

682

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عوام کے مفاد میں احتجاجی سیاست کو ملتوی ہونا چاہیے۔

ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مذاکرات کا ماحول بنانا ضروری ہے۔ وہ شخصیات جن کا عموعی احترام ہے، جو حکومت اور اپوزیشن دونوں میں احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں وہ آگے آئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا ماحول بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔ تلخیاں کم کریں۔ یہ ملک کے لیے ضروری ہے۔