برطانیہ کا پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کا فیصلہ

420

یورپی یونین سےانخلاکےبعدبھی برطانیہ پاکستان کی تجارتی حیثیت برقراررکھےگا۔

برطانیہ نے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، برطانیہ پاکستان کی خصوصی تجارتی حیثیت برقرار رکھے گا، یکم جنوری سے پاکستان کیلئے یو کے جی ایس پی پلس برقرار رہے گا۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کیلئے تجارتی مراعات خاص فریم ورک کے تحت ہوں گی، پاکستان کو یورپی یونین کےجی ایس پی پلس درجےوالی رعایتیں برقراررہیں گی۔

برطانیہ پاکستانی مصنوعات کو 3 سال کیلئے ڈیوٹی فری رسائی دے گا جب کہ برطانیہ کو مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی 2023 تک حاصل ہوگی،ٹیکسٹائل ، دیگر شعبوں کو برطانیہ اپنی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی دے گا۔

برطانیہ میں “ڈیوٹی فری اسٹیٹس” کےبعدمخصوص اشیامحصولات سے مستثنیٰ ہوں گی، برطانیہ کو برآمدات کیلئے پاکستان کو جی ایس پی والے معیاربرقرار رکھنے ہوں گے۔