تحریک انصاف کے جلسوں میں کام کرنے والا اپوزیشن کیلئے کام کرنے پر گرفتار

439

ہر سیاسی پارٹی کو اپنے منشور اور عوام کی اکثریت حاصل کرنے کیلئے جلسے کرنے پڑتے ہیں جس میں لاؤڈ اسپیکر اور ملٹی میڈیا وغیرہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

تحریک انصاف نے بھی حکومت میں آنے سے پہلے دھرنوں اور جلسوں کے ذریعے عوام میں اپنے لیے جگہ بنائی تھی۔ اور عمران خان نے مائیک اور ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو مخاطب کیا تھا جس کے لیے تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

ڈی جے بٹ نے تحریک انصاف کو جلسوں کیلئے لاؤڈاسپیکر اور ملٹی میڈیا کی سہولیات فراہم کی تھیں تاہم اب انہیں اپوزیشن کیلئے کام کرنے کے ‘جرم’ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی جے بٹ لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کے جلسوں میں اپنی خدمات دے رہے تھے کہ انہیں پولیس نے جلسے سے پہلے ہی گرفتار کرلیا۔