چئیرمین ورکس اینڈ سروسزسید عبدالرشید کا دورہ ِ ملیر جیل

326

چئیرمین قائمہ کمیٹی ورکس اینڈ سروسزورکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے ملیر جیل کادورہ  کیا  اور نقائص کی نشاندہی پر ورک آرڈر طلب کر لیے۔

چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی سید عبدالرشید نے ملیرجیل دورے کے موقع پر اے ڈی پی کی اسکیموں کاجائزہ لیا اور نقائص کی نشاندہی کی اور ورک آرڈر طلب کرلئے ۔

سپرنٹنڈنٹ جیل اسلم اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ایکسی این سمیت دیگر افسران نے چئیرمین ورکس کمیٹی سید عبدالرشید کو بریفنگ دی۔

چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی سید عبدالرشید نے کہا کہ سال2012کی اے ڈی پی اسکیمیں  817اور785 تاحال مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے، ملیر جیل میں ساڑھے پانچ ہزار قیدیوں میں سے صرف 121قیدی سزا یافتہ ہیں۔

چئیرمین ورکس اینڈ سروسز کمیٹی نے ملیر جیل کے اسپتال ،آئسولیشن وارڈ اور کچن سمیت دیگر معاملات کابھی جائزہ لیا اور قیدیوں سے بھی ملاقات کی۔