اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت روپے160.60 پر جا پہنچی

482

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 160.25روپے سے بڑھ کر 160.35 روپے اور قیمت فروخت 160.45 روپے سے بڑھ کر 160.60 روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 20 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 160.10روپے سے بڑھ کر160.20 روپے اور قیمت فروخت 160.40 روپے سے بڑھ کر160.60 روپے پر جا پہنچی۔یورو کی قدر میں20 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 192.50روپے سے کم ہو کر 192.30روپے اور قیمت فروخت 194.50 روپے سے کم ہو کر 194.30 روپے پر آ گئی جبکہ 1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 211 روپے سے بڑھ کر 212.30روپے پر جا پہنچی ۔