کی سیریز کے لیے بینک الفلاح کے ساتھ پارٹنرشپ میں توسیع Infinix

309

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گزشتہ پارٹنر شپ کی کامیابی کے بعد Infinix نے اپنے صارفین کو نئے متعارف کردہNOTE 8 سیریزآسان اقساط پر فراہمی کے لیے بینک الفلاح کے ساتھ اپنے اشتراک میں توسیع کردی ہے۔Infinix اعلیٰ معیار کے اسمارٹ فون تک ہر شخص کی رسائی آسان بنانے کے لیے اضافی سہولتیں پیش کررہا ہے۔دونوں ادارے آج سے ایک اور موبائل ہفتہ منانے کا اعلان کرتے ہیںجس کے دوران میںصارفین “مشہورعام” NOTE 8 اور 8i کی اقساط کے پلان کا انتخاب کرسکتے ہیں۔اس ہفتے میں اقساط پرموبائل حاصل کرنے کے بڑے فائدوں میں 0% مارک اپ ، بینک الفلاح کے کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ محفوظ ادائیگی اور 100%اوریجنل پروڈکٹس کا حصول شامل ہے۔صارفین اقساط کے پلان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے الفا مال کی آفیشیل ویب سائٹ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔نیا متعارف کردہ اسمارٹ فونNOTE 8اپنے الٹرا اسپیڈی G80 پروسیسر اور بے مثال 64 MP کیمرے کی بدولت پہلے ہی شہرت کی بلندیوں تک پہنچ چکا ہے۔