لائیکی (Likee) ایک ملین ڈائون لوڈز کے بعد پاکستان میں آپریشنز کے آغاز کے لیے تیار

302

کراچی(اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں شارٹ ویڈیو کے تخلیقی پلیٹ فارم لائیکی (Likee) تقریباً 150 ملین نئے ماہانہ صارفین کے ساتھ پاکستان میں اپنے آپریشنز کے آغاز کے لیے تیار ہے۔ لائیکی (Likee) پہلے ہی ملک میں ایک ملین ڈائون لوڈز کا ہدف عبور کر چکا ہے اور توقع ہے کہ مقامی ورژن کے آغاز کے ساتھ یہ نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی یہ ایپ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ صارفین کو آسانی سے ویڈیو بنانے اور اس میں خاص افیکٹس شامل کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ خصوصی افیکٹس میں 4D پرکشش اور متحرک اسٹیکرز سمیت ایڈیٹنگ ٹولز بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔