مرکنٹائل ایکس چینج میں 9.4ارب روپے کے سودے

187

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میںگزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کے9.4ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 10,425 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 5.214 ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.456 ارب روپے اور چاندی کے سودوں کی مالیت 955.920 ملین روپے رہی۔