لکی فٹبال کلب نے گڑھی شاہو فٹبال کلب کو 3-2شکست دے دی

273

لاہور(اسٹاف رپورٹر)لکی فٹبال کلب نے دوستانہ میچ میں گڑھی شاہو فٹبال کلب کو3-2 سے شکست دے دی۔آر اے بازار فٹبال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں لکی فٹبال کلب کی کپتانی گول کیپر محمد فرحان جبکہ گڑھی شاہو فٹبال کلب کی قیادت شیخ صدیق کے ہاتھوں میں تھی۔میچ کے پہلے ہاف میں گڑھی شاہو فٹبال کلب کے کھلاڑی چھائے رہے اور 2 گول کی برتری حاصل کرلی ۔جب دوسرا ہاف شروع ہوا تو لکی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں نے اپنے اسٹائیکر اویس ، بابر اور وقاص کے شاندار گول کی بدولت میچ کا اختتام 3-2 کی فتح پر کیا۔میچ کے اختتام پر لکی فٹبال کلب کے کپتان گول کیپر محمد فرحان نے جونیئر کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو خوب سراہا ۔