محمد وسیم میرے ریڈار میں آچکا ہے ،دنیا کا بہترین بولر بنائوں گا۔ عبدالرزاق

531

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تیز بولر محمد وسیم اس وقت میرے ریڈار میں آچکے ہیں اسے دنیا کا بہترین بولر بننے میں مدد کروں گا۔خیبرپختونخوا کے ہیڈ کوچ عبدالرزاق نے کہا کہ میرے خیال میں محمد وسیم قائداعظم ٹرافی کے تیز ترین بولر ہیں۔ 19 سالہ فاسٹ بولر نے خیبرپختونخوا کی طرف سے 2 میچوں میں8 وکٹیں حاصل کیں۔