ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جہانگیر خان کو مبارکباد

189

اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے جہانگیر خان کو چھٹی بار ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا اعزازی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ منگل کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیر خان کی انٹر نیشنل سطح پر موجودگی پاکستان کا اعزاز ہے وہ گزشتہ 12سال سے اس پوزیشن پر موجود ہیں۔