ماریو بلوٹیلی اطالوی سیری بی میں مونزا کلب کی نمائندگی کریں گے

160

روم(جسارت نیوز)اٹلی کے معروف ا سٹرائیکر ماریو بالوٹیلی اطالوی سیری بی میں مونزا کلب کی نمائندگی کریں گے۔ ماریو بالوٹیلی مونزا میں بطور فری ایجنٹ شامل ہو ئے ہیں ۔ اطالوی سیری بی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ماریو بالوٹیلی بریسیا کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے کلب سے آزاد تھے ، ماریو بالوٹیلی کا گذشتہ سیزن میں سری اے میں شرکت کے بعد معاہدہ ختم ہوگیا تھا اور اس کے بعد30 سالہ نوجوان ماریو بالوٹیلی نے مونزا کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔مونزا کلب نے بیان میں کہا ہے کہ ماریو بالوٹیلی ایک باصلاحیت کھلاڑی ہے جس کی موجودگی میں کلب کی ٹیم بہت مضبوط ہوجا تی ہے ۔ ماریو بالوٹیلی کا مونزا سے 30 جون 2021 تک معاہدہ ہے ۔