لنکاپریمیئر لیگ میں آج 2میچ کھیلے جائیں گے

260

ہمبنٹوٹا (جسارت نیوز)سری لنکا کرکٹ ایس ایل سی کے زیر اہتمام لنکا پریمیئر لیگ ایک دن آرام کے بعد آج مزید2میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ کینڈی ٹسکرز اور جافنا ا سٹالینزکی ٹیموں کے درمیان ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ کینڈی ٹسکرز ٹیم کی قیادت کوسال پریرا کریں گے جبکہ جافنا ا سٹالینز کی ٹیم تھیسارا پریرا کریں گے۔ دوسرا میچ گال گلیڈی ایٹرز اور ڈمبولاوائکنگ کی ٹیموں کے درمیان ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ڈمبولا وائکنگ کی قیادت ڈسن شاناکا کریں گے جبکہ گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم بھنوکا راجا پاکسے کی زیرقیادت میدان میں اترے گی۔